تازہ ترینعلاقائی

آلو کی سو کلو گرام کی بوری 6 ہزار روپے کی ہوگئی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والے ضلع اوکاڑہ میں آلو کی سو کلو گرام کی بوری 6 ہزار روپے کی ہوگئی آلو مارکیٹ میں70روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔آلو کی بیرون ممالک میں ایکسپورٹ ہونے کے باعث آلو عام آدمی کی خرید سے باہر ہوتا جارہا ہے آلو کی درآمد نہ کیا گیا تو آلو چند دنوں تک سو روپے کلو سے بھی تجاوز کرجائے گا۔ سبزی منڈی اوکاڑہ کے صدر چوہدری محمد اشرف نے اخبار نویسوں کو دوران ملاقات بتایا کہ سردی کی شدت کے پیش نظر اس بار آلو کم پیدا ہوا جس کے باعث آلو کا بحران آیا ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا سے آلو آنا شروع ہوگیا ہے امید ہے اس سے ریٹ میں فرق پڑے گا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آلو غریب کی قوت خرید سے باہر ہورہا ہے اگر آلو زیادہ مقدار میں برآمد کیا گیا تو آلو کے ریٹ تو کم ہوجائیں گے مگر زمینداروں کو بھی اس سلسلہ میں کھاد، بجلی پر سبسٹڈی دینا ہوگی تاکہ زمیندار بھی خسارا پورا کرسکیں

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل :حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان کے بابر کت ماہ میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker