تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پیپلز پارٹی مظلوم اور غریب طبقہ کی آواز ہے . محمد طارق خان

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی مظلوم اور غریب طبقہ کی آواز ہے اور ہمہ وقت بلاول بھٹو ان کی تکالیف کو کم کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو حقیقی عوامی سیاست کے علمبردارہیں بلاول بھٹو کا لاہور آمد پر لاکھوں افراد استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما محمد طارق خان نے اپنی رہائش گاہ پر پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب پنجاب میں قدم رکھیں گے مخالفین دیکھ لیں گے پنجاب کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جو بھٹو کے خون کا وفادار نہیں عوام کے اعتماد کا حقدار نہیں ہے ۔ اور بھٹو ازم پاکستان کی منزل ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر شہید کے نظریات جمہوریت کی مکمل ڈکشنری ہیں عوام نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے آمریت کا جس انداز میں مقابلہ کیا اسے الفاظ میں خود سوزیوں ، پھانسیوں ، کوڑوں ، جیلوں اور شہادتوں کا نام دیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر غلام نبی ملک، ندیم نا گوری، ملک شفیق، ریاض با غی، ججی بھی موجود تھے*

یہ بھی پڑھیں  اب شمالی کوریا کے معاملے پر مزید صبر نہیں کیا جا سکتا: امریکی صدر ٹرمپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker