تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تعزیتی اجلاس ،مرحوم منو بھا ئی اردو صحافت اور ادب کا درخشندہ ستارہ تھے . مقررین

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد اور قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” رجسٹرڈ کی جانب سے ممتاز کالم نویس سینئر صحافی ادیب ڈرامہ نگار شاعر منیر احمد قریشی منو بھائی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ،مرحوم منو بھا ئی اردو صحافت اور ادب کا درخشندہ ستارہ تھے مقررین کا زبردست خراج عقیدت۔تفصیلات کے مطابق این جی اوز نیٹ ورک اوکاڑہ کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس میں ممتاز کالم نویس سینئر صحافی ادیب ڈرامہ نگار شاعر منیر احمد قریشی منو بھائی (مرحوم )کو انکی صحافت اور ادبی سرگرمیوں کے اعتراف میں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر "ماڈا”محمد مظہررشید چودھری اور الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد سید ندیم مقصود جعفری نے کہا کہ منو بھائی ملنسار ،ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے انہوں نے کالم نویسی اور صحافت کے ساتھ ساتھ شاعری اور ڈرامہ نگاری میں اپنا لوہا منوایاآپ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا،انکی صحافت کے میدان میں خدمات کو کافی عرصہ تک یاد رکھا جائے گا اجلاس سے مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، محمد عاشق ، ڈاکٹر نیاز احمد چوہدری ،عرفان اعجاز چودھری ،میاں طاہر رشید ،عدنان اعجاز چودھری،رانا محمد نعمان خاں،محمد منشانوید اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں مرحوم منو بھائی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا *

یہ بھی پڑھیں  بگ تھری کو دھول چٹا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker