تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تہذیبی ورثہ کی حفاظت دیکھ بھال اور آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ بنانا ازحد ضرور ی ہے . کمشنر ساہیو ال ڈویژن نادر چٹھہ

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے )کمشنر ساہیو ال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ تہذیبی ورثہ کی حفاظت دیکھ بھال اور آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ بنانا ازحد ضرور ی ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس قابل قدر ورثہ سے روشناس کروا سکیں موجودہ حکومت تاریخی عمارتوں کی از سر نوتزین و آرائش اور ان کو ان کی اصل صورت میں برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبرہ میر چاکر خان رند کے مقبرہ کی تزین و آرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں سمیت متعلقہ افسران اور تزین و آرائش کا کام کرنے والے صوبائی اداروں کے سر براہان اور سائٹ انجینئر بھی موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کمشنر نادر چٹھہ کو میر چاکر خان رند کے مقبرہ ملحقہ قلعہ اور چار دیواری کی بحالی اور محفوظ بنانے کے لئے جاری کام سے متعلق بریفنگ دی ۔کمشنر ساہیوال ڈویژن نار چٹھہ نے کہا کہ میر چاکر خان رند کا مقبرہ اور قلعہ پاکستان کا ایک تہذیبی اور ثقافتی ورثہ ہے اس کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے انتہائی احتیاط اور مہارت سے کام کیا جائے انہوںنے مرمت اور تزین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور معیاری میڑیل کے استعمال پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ٭

یہ بھی پڑھیں  گیلانی کا آج ترک وزیراعظم کےاعزازمیں عشائیہ ، نواز شریف کو دعوت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker