تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دیپالپور پریس کلب کے سامنے،درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں کا تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پراحتجاجی مظاہرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں کا تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ ،حکومت مخالف نعرے بازی ، عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور پریس کلب کے سامنے درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا قیادت تحصیل صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن میڈم شمیم آرا نے نے کی خواتین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکروں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں جس کے باعث انکے مالی حالات ابتر ہو چکے ہیں عید کی آمد آمد ہے انکا بھی حق ہے کہ انہیں دیگر سرکاری ملازمین کی طرح ریگولر ہر ماہ تنخواہ دی جائے مگر محکمہ صحت کے حکام انکی کوئی بات نہیں سننے کو تیار نہیں تین سال قبل سے حکومت نے انہیں انکی نوکریوں پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر آج تک محکمہ کی جانب سے انہیں بقایا جات بھی نہیں ملے سخت گرمی کے موسم میں ڈینگی ہویا پولیو مہم اپنی نوکری عبادت سمجھ کر پوری ایمانداری سے انجام دیتی ہیں مگر اس کے برعکس انکے ساتھ ہونے والا بدترین سلوک قابل مذمت ہے اگر حکومت نے انکے جائز مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو وہ عید کے روز اپنے بچوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی طور پر عید منائیں گی اور آئندہ ڈینگی مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  داعش کا سایہ بھی پاکستان پر نہیں پڑنے دیں گے، جنرل راحیل شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker