تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے شہر کے مختلف حصوں میں مرحلہ وار ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ شیخ فرید احمد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید احمد نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے شہر کے مختلف حصوں میں مرحلہ وار ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے دکانداروں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں اورناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑ بازار،مرونڈا بازار،ریل بازار،گولچوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،ٹی ایم او میاں محمد اصغر و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید نے کہا ہے انجمن تاجران اور شہریوں کے تعاون سے یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شہر بھر سے مکمل طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور اس دوران کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ٹی ایم او کے عملہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید احمد کی زیر نگرانی گڑ بازار،مرونڈا بازار،ریل بازار،گولچوک میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات مسمار کیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker