تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو انٹر نیشنل جرنلسٹ ایوارڈ 2014ء سے نوازا گیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو انٹر نیشنل جرنلسٹ ایوارڈ 2014ء سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق اوکاڑاسٹی پریس کلب اوکاڑا کے نائب صدر معروف شاعر اور صحافی احتشام جمیل شامی کو شریف اکیڈمی جرمنی کے تیسرے عظیم الشان عالمی کنونشن میں جرمنی کی طرف سے انٹر نیشنل جرنلسٹ ایوارڈ 2014ء سے نوازا گیا،انہیں یہ ا یوارڈ ان کی علمی و ادبی اور صحافتی خدمات پر دیا گیا،ایوارڈ تقریب الحمراء ہال لاہور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت اورنٹیل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پرنسپل پروفیسرعصمت اللہ زاہد نے کی،تقریب میں اندرون اور بیرون ملک سے سینکڑ وں افراد نے شرکت کی ،تقریب میں ادب،فلم،ریڈیو،اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات کو بھی اعزازت سے نوازا گیا،شریف اکیڈمی کے بانی و ڈائریکٹر جرمنی شفیق مراد اور ڈایئریکٹر پاکستان ولائیت احمد فاروقی نے احتشام جمیل شامی کے فکروفن کو سراہتے ہوئے انہیں صحافت کادرخشندہ مستقبل قرار دیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button