تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مچھر سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں.قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے جاری شدہ گائیڈ لائن کی سختی سے پابندی کی جائے ضلع کے تمام شہروں ،قصبات ،دیہات میں سرکاری سکولز و کالجز ،دفاتر سمیت ٹائر شاپس ،قبرستانوں اور دیگر مقامات جہاں پر پانی کھڑے ہونے کا امکان ہے کے خاتمہ کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ویکٹر سرویلینس کے جاری کام کی موثر نگرانی کے ساتھ ساتھ جوہٹروں تالابوں میں مچھر مار سپرے سمیت لاروہ کے خاتمہ کے لئے دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اے ڈی سی ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او ایجوکیشن۔ای ڈی او سی ڈی ،ٹی ایم او ،ریسکیو 1122سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے افسران کو ہدائیت کی وہ اینٹی ڈینگی اقدامات میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مشترکہ کاروائی کریں موجودہ مون سون کے موسم میں لوگوں میں صفائی ستھرائی اور مچھر سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں آگاہی بینرز ،پوسٹرز کے ساتھ ساتھ سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے اس موقع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر ارشاد احمد اور ایم ایس اسلم قائم خانی نے ڈینگی کے علاج معالجہ اور تشخیص کے لئے ہسپتال میں موجود سہولیات ،ڈینگی وارڈ اور ادوایت کی دستیابی سے متعلق بریفنگ دی *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جن علاقوں میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے رشتے دار بلدیاتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں حساس قرار دیا جائے،نورڈوگر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker