تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا: نرسنگ سکول کی طالبات کا ڈاکٹر کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اوکاڑا(بیورورپورٹ) نرسنگ سکول کی طالبات کا ڈاکٹر کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر کے خلاف نعرہ بازی احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر اور ای ڈی او ہیلتھ کو موقع پر بھجوانے کا حکم دیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنے والی نرسوں سے مذاکرات کیے اور ان کی یقین دہانی پر احتجاج کرنے والی نرسیں پر امن طور پر منتشر ہو گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نرسنگ سکول کی درجنوں نرسوں نے محبوب عالم چوک میں پہنچ کر احتجاج کیا احتجاج کرنے والی نرسوں کا موقف تھا کہ ڈاکٹر میاں افتخار ان کو مبینہ طور پر حراساں کرتے ہیں گزشتہ روز بھی انہوں نے نرسنگ سکول کی طالبات کے ساتھ ہتک آمیز سکول کرتے ہوئے ان کو دھکے دئیے تھے جس پر نرسیں احتجاج کرتی ہوئے ہسپتال سے نکل کر محبوب عالم چوک پہنچ گئیں اور ڈاکٹر افتخار کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اس دوران ڈی سی او سقراط امان رانا نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورایہ اور حسن وٹو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی نرسوں کی بات سنی اور انہیں یقین دہانی کروائی کے اس معاملہ کی انکوئری کروائی جائے گی اگر ڈاکٹر میاں افتخار قصور وار ہوئے تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی ہو گی جس کے بعد نرسیں پر امن منتشر ہو گیں دوسری جانب ڈاکٹر میاں افتخار کا کہنا تھا کہ میں نے کسی نرس سے کوئی بد تمیزی نہیں کی اور نہ ہی حراساں کیا ہے نرسیں میری بیٹیوں کی طرح ہیں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگنے کو تیار ہوں *

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:دم درود کر نے آئے دو افراد نے خاتون کو اغو اکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker