تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : برما کے علاقے روہنگیا میں قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام برما کے علاقے روہنگیا میں قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک محمد حفیظ قادری کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مقررین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی انسانیت کی توہین ہے پاکستان عوامی تحریک کے ممبران وعہدیداران نے برما کے حکمرانوں کے پتلے نذر آتش کیے ۔جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سید شمس الحق گیلانی نے جامعہ مدنیہ کے باہر جی ٹی روڈ پر امریکہ مردہ باد اور برما میں مسلمانوں کے قتل و غارت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی چیف نے امریکی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے وہ اب برما کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کا قتلِ عام بند کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔برمی مسلمان بے یارو مدد گار عالم اسلام کی امداد کے منتظر ہیں ،برمی مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلمان ممالک کے اتحاد کی خاموشی معانی خیز ہے اُنہوں نے کہا کہ جے یو آئی برما کے مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتی ہے ۔مسلمانوں کی نسل کشی اسلام دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم و جبر اور اُن کا قتلِ عام رکوائے۔اُنہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے بنگلا دیش کی طرف سے سرحدیں بند کرنا انتہائی قابل مذمت ہے پاکستان فوری طور پر برمی سفیر کو ملک بدر کرے اور عالمی سطح پر ،او آئی سی اور اقوامِ متحدہ میں اس کی آواز اُٹھائے،مظاہرے سے ضلعی سالار حافظ ابراہیم مدنی نائب امیر جمعیت علماء اسلام ،قاری سعید احمد عثمانی ،قاری اسحاق بدراور مولانا عبدالقدیر نے بھی خطاب کیا*

یہ بھی پڑھیں  اساتذہ دنیاکی انمول ہستی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker