تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )پنجاب ٹیچرزیونین کی سپریم کونسل کے چیئرمین رائے غلام مصطفی ریاض اور مرکزی صدر اللہ بخش قیصر کی قیادت میں ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کی طرف سے نظام تعلیم کو فروخت کرنے ، تعلیم دشمن پالیسیوں اور اساتذہ کو پریشان کرنے ، ریاست کے لوگوں کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ایک طرف نجکاری پر ڈٹی ہوئی ہے اور ان کے حواری ان کی مدد کے جھوٹے پیغامات اساتذہ تک پہنچا کر گمراہی پھیلا رہے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف پنجاب ٹیچرزیونین کے قائدین تعلیم دشمن اساتذہ کش پالیسیوں اور نظام تعلیم کی نجکاری کو روکنے کیلئے گئے ہیں ۔ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دفتر کے سامنے احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے رہنما ، یونائٹیڈلیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین شاہد سلیم ، صدر ارشد علی بخاری ،اساتذہ رہنما پرویز مہار، رائے محمد عبداللہ، محمد ارشد کیفی ، ادریس بزمی ، راؤ غلام قادر، ثمینہ افتخار، صغری ، فرزانہ وٹو، راجہ خدا یار ، محمد طفیل ، حافظ حفیظ اللہ ،فدا حسین ، فرخ اقبال ، وزیر علی جتوئی ، سعید جمال گجر ، جاوید اقبال ، چوہدری محمد یسین جٹ ، امتیازاحمد ، مہر قاسم علی ، ملک اللہ یار جھکھڑ، راؤ شرافت ، چوہدری عبدالستا، رضوان قادری ، رائے اکرام ، محمد اعظم ، چوہدری اسلم چیئرمین ، محمد سرور چوہدری ، فرحان پرویز، فضل مشتاق ، ارشد گل، افضل وٹو، مقصود احمد بھی موجود تھے ۔اساتذہ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جو حکومت نظام تعلیم نہیں چلا سکتی وہ نظام سلطنت کیسے چلائے گی ، یہ عجیب حکمران ہیں جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظام تعلیم کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ، ایک طرف پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعری لگاتے ہیں اور دوسری طرف غریب آدمی پر تعلیم کے دروازے بند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 3جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو تاتسلیم مطالبات جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم بیدار اور یکجا ہو چکی ہے ہم حکومت کے ان تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرکے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں اور حکومت کے تمام مذموم عزائم بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیں گے اور حکومت کے اس استحصالی فیصلے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ بعد ازاں ڈی ای او آفس سے ریلی بھی نکالی گئی جو پریس کلب اوکاڑہ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی *

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے اپنا وکالت نامہ داخل کرادیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker