تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دھرنا پارٹی نے ملکی معیشت کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی . تہمینہ دولتانہ

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ کی مر کزی رہنماء تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ دھرنا پارٹی نے ملکی معیشت کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اس کے باوجودآج پاکستان کو دُنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ممالک کی صف میں شامل کیا جاتا ہے موجودہ بجٹ عوامی بجٹ ہے اس میں سب شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں بجلی ،گیس دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی تجویز کی گئی ہے تنخواہوں اور پنشنرز میں اضافہ کیا گیا ہے ایگری کلچر کے شعبہ کو خصوصی پیکج دیا گیا ہے کسانوں کے لیے بھی خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے میاں محمد نواز شریف پر جو لوگ کیچڑ اچھال رہے ہیں یہ اُن ہی لوگوں پر آگرے گاہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے سابقہ حکومتوں نے کئی بار میاں صاحب اور انکی فیملی پر کر پشن کے الزامات لگائے مقدمات درج کروائے لیکن کوئی بھی کرپشن ثابت نہ کرسکا جوشخص ہر وقت ملک کی ترقی اور معیشت کی بہتری کا سوچے وہ کرپشن کیسے کر سکتا ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل اور سینئر صحافی شیخ گلفام علی سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن سے ملکر میثاقِ معیشت تیار کر رہی ہیں جو ملک و عوام کے لیے بہتر ثابت ہو گا بجٹ میں سی پیک پر بھر پور توجہ اور خصوصی کاوشوں کے ساتھ پراجیکٹ مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں سی پیک منصوبہ نواز شریف کا نہیں بلکہ پوری قوم کا منصوبہ ہے انہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح ترقی کے لیے اقدامات کیے انشااللہ 2018ء کا سال عوام کے لیے ترقی وکامرانی لے کر آئے گا*

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم عمران خان کا فرشتہ بچی کے قتل کا نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker