تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : میانمار (برما) کے علاقہ روہنگیاکے مسلمانوں کی بدھسٹ کے ہاتھوں نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )میانمار (برما) کے علاقہ روہنگیاکے مسلمانوں کی بدھسٹ کے ہاتھوں نسل کشی ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے قتل اورخواتین کی عصمت دری کے واقعات کے خلاف عالمی برادری کو متوجہ کرنے کے لیے اوکاڑہ میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء تنظیموں کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالے گئے تحصیل میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے چیئرمین چوہدری اظہر اور وائس چیئرمین لیاقت علی بھولاکی قیادت میں نکالی گئی ریلی تحصیل کمیٹی کے دفتر سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو ختم کرنے کے لیے فوری طور اقدامات کیے جائیں جبکہ پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر رانا ساجد علی رضا نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام اورنسل کشی کے خلاف پورے شمالی پنجاب کے ہر ضلع ہر شہر میں پاکستان فلاح پارٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور 7 ستمبربروز جمعرات کو راولپنڈی ،اسلام آباد کے مظاہرے اقوام متحدہ اور برما کے سفارت خانوں کے باہر ہونگے اور احتجاجی خط برما کے سفارت خانے میں جمع کروائے جائیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button