تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ( ن) کے زیر اہتمام بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ریلی

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے زیر اہتمام بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج اور ریلی جسکی قیادت ضلعی صدر /سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منیب الحق ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ ، سابق وائس چیرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی نے کی، احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں ،تاجروں اور مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے درج تھے احتجاجی ریلی پریس کلب چوک سے شروع ہو کر گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جتنی بے انصافی عوام کے ساتھ ہوئی ہے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر گامزن ہیںہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ احتساب کے ادارے نیب کو مخالفین کی کردارکشی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،میاں محمد منیر نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،چوہدری منیب الحق نے کہا کہ نااہل حکومت نے کسی بھی طبقے کو معافی نہیں دی ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ، عوام کو مہنگائی نے خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ،وہ وقت دور نہیں جب مہنگائی میں پسی ہوئی عوام اس سلیکٹیڈڈ حکومت کوگھر بھیج دیں گے ،غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پھنس چکے ہیں حکومت کے خلاف 26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ حکومت کو رخصت کر دے گا ٭

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button