تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گزشتہ سال22418 ایمرجنسیز پربروقت مدد فراہم کی . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلم مسعود اکبر (کنٹرول روم انچارج) نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میں ٹوٹل 577773 کالزموصول ہوئی جن میں 22418 ایمرجنسی کالزہیں جبکہ533183 ڈسٹربنگ کالز ،17827معلوماتی کالز، 4064رونگ کالزاور281 فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کالزکا تناسب62 کالز فی دن رہا ۔ گزشتہ سال22418 ایمرجنسیز پربروقت مدد فراہم کی جن میں6931روڈ ٹریفک حادثات،12124 میڈیکل، 28 ڈوبنے کے، 857کرائم ، 3 عمارت منہدم ہونے کے واقعات، 2223 متفرق ایمرجنسیز اور 252آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میںمتاثرہ افراد کی تعداد8031 ہے۔جن میں113 افراد موقع پرجان بحق ہوگئے۔ 6298 افرادشدید زخمی او1620افراد کو معمولی نوعیت کے زخمی تھے۔ شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرین کا تناسب 33 فیصد رہاجبکہ روڈ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹرسائیکل رہی ۔ر یسکیو1122 نے ضلع بھر میں 252آگ لگنے کے واقعات پر ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 392ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیااور 8 افراد کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا جبکہ 2 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 1شخص موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔فائر ایمرجنسیز پر ریسکیو1122کاضلع بھر میں ریسپانس ٹائم11.31 رہا جبکہ ضلع بھر میں ایمرجنسیز کا ریسپانس ٹا ئم 7.75منٹ رہا۔گزشتہ سال پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے5636 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی بغیر کسی چارجز کے دوسرے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ۔ ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ 289 افراد کو قرنطینہ مراکز اور ہسپتال منتقل کیا جبکہ 39 وفات پانے والے متاثرین کی تجہیزو تدفین پورے عزت و احترام کے ساتھ کی۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ سال کمیونٹی سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری و نجی اداروں، سکولوں، ہسپتالوں اور یونین کونسلز میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اور کیڈرے کورسز کا انعقاد کیا اور 1575ریسکیو سکاؤٹس کو کیڈرے کی تربیت فراہم کی گئی۔جبکہ28099لوگوں کو ریسکیو اسکاو¾ٹس کے طور پر رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں ہمیں پہلے سے بھی ذیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ ہم سب اس موذی وائرس سے اپنے آپ اور اپنے اردگرد رہنے والے افراد کو محفوظ کر سکیں۔ انہوں نے ایمبولینس سٹاف کےلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایمرجنسی پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور واپس آکر ریسکیورز اپنے آپ اور ایمبولینس کو لازمی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے٭

یہ بھی پڑھیں  ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker