تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پی ٹی سی ایل کے اَفسران کی نااہلی اور لاپرواہی سے صارفین رُل گئے

ptclاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) اوکاڑہ میں پی ٹی سی ایل کے اَفسران کی نااہلی اور لاپرواہی سے صارفین رُل گئے ، سینکڑوں لوگوں نے مجبور ہوکر کنکشن کٹوانے شروع کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پی ٹی سی ایل کی خرابی معمول کی بات بن گئی ہے ، شکایات کے باوجود پی ٹی سی ایل اہلکار کئی کئی دنوں تک لائن درست کرنے نہیں آتے جس کی وجہ سے ٹیلی فون کئی کئی ماہ بندرہتے ہیں اور صارفین سے معمول کے مطابق لائن رینٹ وصول کیاجاتاہے جو کہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے ۔ پی ٹی سی ایل کی ہیلپ لائن بھی مقامی اہلکاروں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے تنگ آکر سینکڑوں صارفین نے اپنے ٹیلی فون کنکشن کٹوانے شروع کردئیے ہیں ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فور ی طور پر اپنے اندر اصلاح واحوال کا جائزہ لیں اور عوام کو ان نااہل اور لاپرواہ اہلکاروں سے نجات دلائیں جو نہ صرف محکمہ کے ریونیومیں کمی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عوام کے لئے بھی دَرد سربن چکے ہیں *

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں کمرباندھ لو:(پانچواں حصہ )

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker