تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس کسٹمرز کے لیے وبال جان بن گئی ،چوبیس گھنٹے میں بارہا سروس معطل رہنے سےُ پی ٹی سی ایل کے صارفین ذہنی کوفت کا شکار

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس کسٹمرز کے لیے وبال جان بن گئی ،چوبیس گھنٹے میں بارہا سروس معطل رہنے سےُ پی ٹی سی ایل کے صارفین ذہنی کوفت کا شکار ،ڈی سی ایل سروس فراہم کرنے کاماہانہ بل پورالیکن سروس کئی کئی روز بند ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل اوکاڑہ گزشتہ چند ماہ سے اپنے صارفین کی مشکلات کا ادراک کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے خاص طور پر ڈی ایس ایل کے صارفین کی شکایات کو درست کرنے میں کئی کئی روز صرف کرنا محکمہ کے عملہ کا معمول بن گیا ہے اوکاڑہ شہر کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں ڈی ایس ایل کے صارفین 2Mbps کی سپیڈ حاصل کرنے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں جبکہ محکمہ کے اعلی احکام سپیڈ کو 8Mbps کرنے کی خوشخبری اور اشتہارات دینے میں لگے ہوئے ہیں اوکاڑہ کے جن صارفین نے 2Mbps کی سپیڈ حاصل کرنے کی کوشش کی انھوں نے بھی بعد ازاں محکمہ کی جانب سے سپیڈ مکمل فراہم نہ کرسکنے پر سروس کو دوبارہ1Mbps پر لانے کی درخواست کی محکمہ پی ٹی سی ایل اوکاڑہ ڈی ایس ایل صارفین کی شکایات کو دور کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے صارفین نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صارفین کی شکایات کو درست کیا جائے *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:وکلا،سیاستدانوں اورجماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے راناجمیل عرف گڈ خاں کے اغواکی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker