تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوام کی معاونت اور تاجروں کے تعاون سے شہری سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ۔ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ عوام کی معاونت اور تاجروں کے تعاون سے شہری سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب ہم ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر علاقے کے مفاد کے لئے سوچیں شہری علاقوں میں بہتر رسل و رسائل کے لئے ضروری ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ نئی بننے والی رہائشی کالونیاں جدید زندگی کی سہولیات سے مزین ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ریل بازار،ہسپتال بازار،گڑ بازار میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ از خود تجاوزات ختم کردیں بازاروں میں لگنے والی ریڑھیاں ترتیب سے لگائی جائیں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button