تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :عوام کو ملاوٹ سے پاک اور حلال اشیائے خوردنوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے . امتیاز احمد خاں کھچی

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی نے کہاہے کہ تاجر ایمانداری اور محنت سے کام کرکے نہ صرف اللہ کا قرب حاصل کرسکتے ہیں بلکہ عوام اور ملک و ملت کیلئے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں انہوں نے چیف مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ دیپالپور چوہدری ذیشان جاوید کمبوہ اور صدر حاجی محمد سلیم شیخ کی دعوت پر ٹی ایم ہال میں تحصیل بھر کے تاجرنمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور حلال اشیائے خوردنوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر سو فیصد عمل درآمد کیلئے پیور فوڈ آرڈینیس کے تحت ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں آپ سب حضرات سے بھی میری گزارش ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کیساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی عوام کو کسی بھی قسم کی شکایت ہو وہ فوراََ ہمیں آگاہ کرے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام کے مفاد میں ہے کیوں کہ ہم اپنے بچوں کو ایک صحتمند اور صاف ستھرا پاکستان دینا چاہتے ہیں انہوں نے پولٹری کے نمائندگان کو خصوصی طور پر کہا کہ ہر صارف کو تازہ اور حلال گوشت فراہم کیاجائے بصورت دیگر موقع پر سات سال تک ناقابل ضمانت گرفتاری اور سات سال تک جیل جانا پڑسکتا ہے۔اس موقع پرذیشان جاوید کمبوہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانیوالے آپریشنزکو خوب خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں*

یہ بھی پڑھیں  مذہب کے نام پر قتل و غارت کیوں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker