تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوامی خدمت ہر محکمے کا اولین فرض ہے . ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہر محکمے کا اولین فرض ہے اور لوگون کے مسائل و مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے شدید بارشوں کے بعد تمام سرکاری اداروں نے ریسکیو کے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں خصوصاََ ٹی ایم اے نے شہر میں پانی کے نکاس کے بعد صفائی اور کچرا اٹھانے میں جومحنت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریل بازار،فوارہ چوک،تحصیل روڈ،حق بازار،گو لچوک،کچہری بازار میں گزشتہ رات صفائی ستھرائی کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریڑی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شیخ فرید احمد ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،ٹی ایم او میاں محمد اصغر،ڈی او پلاننگ و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریڑی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر اورڈی سی اوقیصر سلیم نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے اور شہر کو ہنگامی بنیادوں پر صاف ستھراور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شیخ فرید احمد اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر روزانہ حل کریں اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بھی بھر پور اقدامات کریں

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کے بعداُن کی حمایت کرنیوالوں کی باری ہے: شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker