تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عوامی فلاح کے منصوبے لوگوں کے لئے سہولت کا باعث بنیں گے ۔ چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ضلع میں ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں اس طرح مکمل کئے جائیں کہ یہ پائیداری ،سہولت ،کفایت اور خوبصورتی کا مظہر ہوں سرکاری دفاتر مختلف مراحل میں تاخیری حربوں کو دور کرنے کے لئے خلوص اور دیانتداری سے کام کریں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے لوگوں کے لئے سہولت کا باعث بنیں ۔ان خیالا ت کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے ڈسٹرکٹ کو آڑڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی میاں معین وٹو،چوہدری ندیم عباس ربیرہ،سید عاشق حسین کرمانی ،راؤ محمد اجمل،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین،ملک علی عباس کھوکھر ،سابق ایم پی اے رائے نور احمد کھرل،میاں ہمایوں دستگیر ،ڈی سی او سقراط امان رانا سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا منتخب عوامی نمائندوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل میں تاخیر سے نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ سرکاری فنڈز کے ضائع ہونے اور لاگت بڑھنے کا بھی شدید خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبے علاقائی ضروریات اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہییں ۔اجلا س میں واپڈا ،پبلک ہیلتھ،لوکل گورنمنٹ ،روڈز ،سکولز سمیت دیگر محکموں سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار ،فنڈز کا استعمال ،تخمینہ لاگت اور مدت تکمیل سے متعلق معاملات زیر غور آئے ۔چوہدری ریاض الحق اور ڈی سی او نے سکولوں کی اپ گریڈیشن،سیوریج سسٹم کو چالو حالت میں رکھنے اور نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدائیت کرتے ہوئے کیا کہ شہروں میں ٹف ٹائل اور دیہاتوں میں نالی و سولنگ کے زیر تعمیر منصوبے جلد سے جلد مکمل کئے جائیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ دیپالپور چوک میں اوور ہیڈ برج کے منصوبے پر 740ملین روپے خرچ کئے جائیں گے جس کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے ایڈمنسٹریٹو اپروول حاصل کی جا رہی ہے سکند ر چوک انڈر پاس کی توسیع کی جائے گی جبکہ اوکاڑہ فٹ بال گراؤنڈ کی ڈویلپمنٹ کے لئے 15ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتہ والے دن ہو گا *

یہ بھی پڑھیں  جمبر: میاں شہباز شریف کو پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد،ذاکر شاہ، عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker