اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے شہری کی شکایت پر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے جعلی وکیل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کو اوکاڑہ کے رہائشی عبدالغفور نامی شخص نے درخواست دی کہ مقامی رہاشی ذوالفقار علی ولد برکت علی نامی شخص خودکو وکیل اور پنجاب بار کونسل کا رکن ظاہر کرتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ ایک جعلساز ہے جس پر پنجاب بار کونسل نے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے انکوائری کروائی تو الزمات درست ثابت ہوئے جس پر پنجاب بار کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف انصاری کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں ملزم ذوالفقار ولد برکت کے خلاف زیر دفعہ420.468-471ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا