تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے شدید بارش میں اوکاڑہ کا دورہ کیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے شدید بارش میں اوکاڑہ کا دورہ کیا اور دیواریں اور چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں صوبائی وزیر نے فرداََ فرداََ تمام زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی،ان کی صحتیابی کی دعا کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔انہوں نے زخمیوں کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ مصیبت اور امتحان کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی میاں محمد شہباز شریف کی سربراہی میں ان کی پوری ٹیم صوبہ بھر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہے اور امدادی کاروائیوں کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر ،اے ڈی سی شیخ فرید احمد نے صوبائی وزیر کو اوکاڑہ میں بارش سے ہونے والے نقصانات ،ریسکیو آپریشن ،ہسپتالوں میں انتظامات اور زخمیوں کے علاج معالجہ سے متعلق بتایا ،صوبائی وزیر نے اے ڈی سی شیخ فرید احمد کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات کا سروے کروائیں اور متاثرین کی فہرست تیار کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی ۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ اور ایم ایس ڈاکٹر اسلم قائم خانی سے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک سمیت دیگر سہولتوں سے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں زخمی افراد کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جائے اور ان کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ فراگذاشت نہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے انچارج نےکہاہےکہ میں مریضوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے فیس صرف ایک روپیہ کردی گئ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker