تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد سے چند گھنٹے قبل دیپالپورمیں سات مسلح ڈاکوگھرمیں داخل

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آمد سے چند گھنٹے قبل دیپالپورمیں سات مسلح ڈاکوؤں نے گھرمیں داخل ہوکر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے پولیس ملازم کے جواں سال بیٹے کو قتل اور اسکی بیوی کو شدید زخمی کردیاڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے گھرکا صفایا کردیا جبکہ پولیس وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کے انتظامات میں مصروف تھی تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی موضع ٹھٹھ نوناریاں تھانہ صدر دیپالپورکے رہائشی وڈی ایس پی رینالہ خوردآفس میں ملازم پولیس کانسٹیبل قاسم علی کے گھر ہفتہ کی رات ایک بجے کے قریب سات نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو زبردستی داخل ہو گئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیااور ڈکیتی کی واردات شروع کردی اس دوران دبئی سے پاکستان آئے ہوئے قاسم علی کے جواں سال بیٹے عامر سعید نے مزاحمت کردی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عامر سعید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ ظفراں پروین شدید زخمی ہو گئی ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے جبکہ پولیس وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کے انتظامات میں مصروف تھی ڈاکوگھر کا صفایا کرکے فرار ہو گئے یاد رہے کہ مقتول اپنی شادی کیلئے دبئی سے ڈیڑھ ماہ قبل پاکستان آیا تھا اور اس کی شادی کو ابھی چندروز ہی ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button