تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پنجاب کے دیہی و شہری علاقوں میں یکساں طور پرترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں . میاں محمد یاور زمان

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے موجودہ حکومت کے وژن کے عکاس ہیں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام سمیت دیگر منصوبے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی جانب سنگ میل ثابت ہوں گے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو جدید زندگی کی سہولیات بہم پہنچائی جس سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق،عاشق حسین کرمانی ،راؤ محمد اجمل،میاں معین وٹو،ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر،چوہدری جاوید علاؤالدین،ملک علی عباس کھوکھر،سابق ایم پی اے رائے نور احمد کھرل سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے ضلع میں خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ترقیاتی محکموں کے سربراہان کو ہدائیت کی کہ وہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تعمیراتی میڑیل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اجلاس میں ضلع میں جامع ترقی اور شہری علاقوں میں جاری منصوبوں اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میاں محمد یاور زمان نے کہا کہ حکومت پنجاب لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اور علاقائی مسائل حل کرنے کے لئے ایک خطیر رقم خرچ کر رہی ہے پنجاب میں میرٹ،شفافیت اور خدمت کے جس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے مستقبل قریب میں یہی کام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو گا*

یہ بھی پڑھیں  سیاہ پولی تھین شاپنگ بیگ کا استعمال ممنوع ہے ‘ لاء کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker