
اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈائر یکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے حل ،جدید طریقہ کاشتکاری کی ترویج ،معیاری کھادوں ،بہترین بیجوں کی فراہمی اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے جس انداز میں مصروف عمل ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیج عام کاشتکاروں کو دستیاب ہوں اور کسانوں کی فصل بہتر قیمت پر فروخت ہو فیلڈ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکانزم اچھے انداز سے کام کرے جس کے لئے محکمہ زراعت کے افسران اپنی صلاحیتیں برو ئے کار لا رہے ہیں مارکیٹ میں بیج اور کھاد کی دستیابی مقررہ قیمت پر فروخت اور جعلی بیج و کھاد کا کام کرنے والوں کے خلاف گھیرہ تنگ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں پنجاب حکومت جڑی بوٹی مار پھپھوندی کش ادویات پر سبسڈی دینے جا رہی ہے جس کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارڈائر یکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے فیلڈ میںآلو اور گندم کے کھیتوں کا معائنہ کیااور محکمہ زراعت کی جانب سے لگائے جانے والے نمائشی پلاٹوں سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈائر یکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد فاروق ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زارعت توسیع چوہدری شہباز اختر نے انہیں ضلع میں گندم اور آلو کی کاشت ،مونجی کی فصل کی برداشت ،کپاس کی فصل ،سورج مکھی ،کنولہ کی کاشت اور سبزیوں کے زیر کاشت جدید ٹیکنالوجی کی کاشتکار تک منتقلی اور بیج اور کھاد کی سبسڈی پر بریفنگ دی ۔ڈائر یکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے اگر کسان خوشحال ہوگا تو ہمیں کسی طور ملک میں غذائی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے محکمہ زارعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو رہنمائی کے لئے ذاتی طور پر فیلڈ میں وزٹ کریں جعلی بیج اور کھاد کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی دباو¿ کو خاطر خواہ نہ لایا جائے ٭