تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پنجاب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کا اجراء حکومت کا ایک احسن قدم ہے. ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ معذور افراد کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کااجراء وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر ٹرسٹ بنانے کے لئے حکومت کا ایک احسن قدم ہے جس سے معذور لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کے گذر اوقات میں آسانی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کے بعدایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع اوکاڑہ میں پہلے مرحلے میں وہ معذور افراد جن کے معذوری کے سرٹیفکیٹ بن چکے ہیں اور ان کے پاس نادرا کا جاری کردہ شناختی کارڈ ہے اور ان لوگوں کے نام سرکاری طور پر کئے گئے سروے میں موجود ہیں ان کو 14اگست سے خدمت کارڈز جاری کئے جائیں گے، ان لوگوں کو ہر ماہ 1200روپے اور ہر تین ماہ بعد 3600روپے بذریعہ بینک ادا کئے جائیں گے ان افراد کو ادائیگی کے لئے پنجاب بینک سم فراہم کرے گا جس کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی اور اے ٹی ایم کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 14اگست سے پہلے مرحلہ کے طور پر خدمت کارڈز کا اجراء ہو گا ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ٹی ایم ایز کے دفاتر میں کاؤ نٹرز بنائے جائیں گے اور تحصیل انتظامیہ اُن معذور افراد کو جن کے نام فہرست میں شامل ہیں کاؤنٹرز پر لے کر آئے گی ضروری قواعد و ضوابط کی تکمیل اور شناخت کے بعد ان کو خدمت کارڈز جاری کئے جائیں گے جن معذورافراد کے نام سروے میں شامل نہ ہیں ان کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی*

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker