تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا: محکمہ داخلہ پنجاب ونگ کمانڈر(ر) سعید ریاض نے سستے رمضان بازار وں کا معائنہ کیا

اوکاڑا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب ونگ کمانڈر(ر) سعید ریاض نے اوکاڑا کا دورہ کیا اور سستے رمضان بازار وں کا معائنہ کیا انہوں نے چونگی نمبر 7،ضیاء شہید لائبریری اور ویلکم روڈ رینالہ کے سستے رمضان بازار وں میں صارفین کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات سبزیوں وپھلوں ،اشیائے ضروریہ اور خصوصاََ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر اعلیٰ کوالٹی کی اشیائے ضروریہ کی سستے رمضان بازاروں سے بھی کم قیمت پر فراہمی کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزہ داروں کی خدمت کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازارو کے ثمرات صارفین تک پہنچانے کے لئے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ،معذور اور ضعیف افراد کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ سستے رمضان بازارو ں کو عوامی سہولت اور کفایت کا مظہر بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش اور ان کے چہرے پر اطمینان اس کا بات کا مظہر ہے کہ سستے رمضان بازا ر صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر ڈی سی او اوکاڑاسقراط امان رانا اور ڈی پی او محمد فیصل رانا نے انہیں بچوں ،خواتین اور معذور افراد کے لئے کئے گئے انتظامات ،سیکیورٹی و مانیٹرنگ ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور اور موقع پر کئے گئے اقدامات دکھائے ۔انہوں نے چینی اور آٹے کے سٹالوں کا بھی جائزہ کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ونگ کمانڈر(ر) سعید ریاض نے مدنی دستر خوانوں ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ،لاری اڈہ اور غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا ۔افسران کے ہمراہ مدنی دستر خوان غلہ منڈی دستر خوان پر ہی روزہ افطار کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button