تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے. چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں سمیعہ راحیل قاضی ، اسلامی جمعیت طالبات پرغنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس کو چاہیے کہ وہ طالبات پر حملہ کر نے والے غنڈہ گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کریں اور اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ایک ہفتہ گزر نے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کر نا بہت بڑا المیہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میںآرگنائزر سوشل میڈیا عبید اللہ انور ،جنرل سیکرٹری JIیوتھ ضلع اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ ،سیکرٹری اطلاعات ملک عادل اسلم ،اورضلعی رہنما تحریک محنت محمد فاروق جاویدکے ہمراہ پریس کا نفر نس کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری رضوان احمد کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک گیر طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم ہے اسلامی جمعیت طلبہ پر الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہے اسلامی جمعیت طلبہ کی جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں ہے جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کو گرفتار کرکے دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ایف آئی آر درج نہ کروائی جائے لیکن ہم پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غنڈہ گر عناصر کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں ہماری ضرورت ہو گی ہم ان کا بھر پور ساتھ دیں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!