تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : دیپالپور قائد اعظم چوک کے قریب ایک گھر سے نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں نعش برآمد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) قائد اعظم چوک کے قریب ایک گھر سے نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں نعش برآمد،پولیس نے دو مردوں اور ایک لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گرفتار کر لیا ،ایک گرفتارشخص کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کہ تھانہ سٹی دیپالپور کو اطلاع ملی کہ دو خواتین شازیہ بی بی اور ارم شہزادی کو اغواء کر لیا گیا ہے جن کی بازیابی کے لئے پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک طارق اعوان نے بھاری نفری کے ہمراہ تلاش شروع کر دی اور قائد اعظم چوک کے قریب ایک گھر میں اللصبح چھاپہ مارا جہاں سے نوجوان لڑکی ارم شہزادی کی برہنہ حالت میں نعش برآمد کر لی او تنویر نامی شخص بے ہوشی کی حالت میں گھر میں تھا اس کے علاوہ گھر کے ایک کمرے سے مغویہ طالبہ شازیہ نامی لڑکی جوکہ بی ایڈ کی طالبہ ہے جسے گزشتہ روز ایکسچینج روڈسے ہائی سکول میں ورکشاپ اٹینڈ کرنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ سے اغواء کیا گیا اسے اور عمر فاروق ملزم کو بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس نے حراست میں لیا زندہ بچ جانے والے تینوں افراد جن میں خاتون اور دو مرد شامل ہیں انہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو دیپالپور ہسپتال لایا گیا جہاں شازیہ بی بی اور عمر فاروق کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے بعد ازاں شازیہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم تنویر اکبرنامی شخص کو تشویش ناک حالت میں پولیس کی حراست میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے مقتولہ ایک پرائیویٹ سکول کی ٹیچر ہے اور بیوٹی پارلر کا کام بھی کرتی ہے جسے گزشہ روز عبداللہ بستی سے اغواء گیا تھاپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو دیپالپور منتقل کر دیا گیا اہل علاقہ کی کثیر تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے علاقہ میں شدید خوف ہراس پایا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button