تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : قائد اعظم لاء کالج کے سالانہ انتخابات چوہدری آصف رحمان ایڈووکیٹ صدر جبکہ ماجد حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

اوکاڑہ(محمدمظہررشید سے) قائد اعظم لاء کالج کے سالانہ انتخابات چوہدری آصف رحمان ایڈووکیٹ صدر جبکہ ماجد حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے الیکشن کا انعقاد چیئر مین الیکشن بورڈ میاں عرفان کمیانہ اور پیٹرن چیف سردار ریاض ڈوگرکی زیر نگرانی ہوا الیکشن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ ،بار ایسوسی ایشن رینالہ خورد، بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ،بار ایسوسی ایشن کمالیہ،بار ایسوسی ایشن پتوکی ،بار ایسوسی ایشن پاکپتن اور بار ایسوسی ایشن لاہور کے کیو ایل سی وکلاء ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق صدر کیو ایل سی چوہدری آصف رحمان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ماجد حسین ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سینئر وکلاء چوہدری عبدالرشید گوگیروی ایڈووکیٹ،حاجی خالد سعید ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،سابق صدر صغیر احمد ہارنی ایڈووکیٹ،رانا سرفراز خان ایڈووکیٹ ،مس سحر ایڈووکیٹ ،سماجی کارکن وصحافی محمد مظہررشید،محمد منان طاہر ،عرفان اعجاز ،محمد حنان طاہرسمیت شہر بھر کی سیاسی سماجی ،مذہبی ،تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button