تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: برسات میں انسداد ڈینگی اقدامات فول پروف ہونے چاہیے . ڈی سی او سقراط امان رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ موجودہ برسات میں انسداد ڈینگی اقدامات فول پروف ہونے چاہیے اور ڈینگی مچھر و لاروا کے خاتمہ کے لئے تمام سرکاری اداروں کی مربوط کاوشیں وقت کی ضرورت ہیں لوگوں میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے معاشرہ کے صاحب الرائے لوگو ں کو اس کار خیر میں شامل کیا جائے ڈینگی وائرس ایک مستقل خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے ہمیں حفاظتی تدابیر کو ہر صورت اختیار کرنا ہے اور اپنے طرز زندگی کو بدلتے ہوئے اپنے ماحول کو خشک ور صاف رکھنے کے لئے بھر پور کاوشیں کرنا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ،ای ڈی او ایجوکیشن،ای ڈی او زراعت ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال،ٹی ایم او ،ڈی ایل او ،ایم ایس صاحبان،ڈی او 1122سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ میں ڈینگی سرویلینس کے تحت ایک لاکھ 97ہزار678گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ 7لاکھ 59ہزار953کنٹینر کو بھی چیک کیا گیا محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکٹر سرویلینس کا کام کر رہی ہیں ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے ڈینگی ویکٹر سرویلینس کے لئے کئے گئے اقدامات اور فیلڈ ٹیموں کی کار کردگی اور عوام کی آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈی سی ا و سقراط امان رانا نے کہا کہ ٹی ایم اے اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنائیں سرکاری دفاتر میں ڈینگی کے لئے نامزد فوکل پرسن اپنے اپنے دفاتر میں خصوصی چیکنگ کے بعد انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات اور تمام ایس او پیز پر عمل در آمد سے متعلق سرٹیفکیٹ دیں ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کے قبرستانوں میں بھی ڈینگی ویکٹر سر ویلینس کا کام مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اوکاڑ ہ ڈینگی فری ہے ہمیں احتیاطی تدابیراختیار کرنے اور لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے متسقل بنیادوں پر کام کا جاری رکھنا ہے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام ممکنہ انتظامات کو مکمل رکھا جائے ڈینگی کے مرض کی تشخیص سے لے کر علاج کے لئے تمام سہولتیں ہر وقت دستیاب ہونی چاہیے *

یہ بھی پڑھیں  سنہرے خواب کی تعبیر سیا ہ نہ ہونے پائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker