تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : رانا ساجد علی رضا کو پاکستان فلاح پارٹی پنجاب شمالی کا صدر نامزد کر دیا گیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)امانت علی زیب سیکرٹری جنرل پاکستان فلاح پارٹی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے مرکزی انتظامیہ کی منظوری سے بدر ظہور چشتی سابق صدر پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کی صحافتی مصروفیات کے باعث پارٹی ذمہ داری سے دستبرداری کے بعد سینئر نائب صدر پنجاب شمالی رانا ساجد علی رضا کو صدر پنجاب شمالی نامزد کیا ہے باقی انتظامیہ بدستورکام کرتی رہے گی *

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) رانا ساجد علی رضا کو پاکستان فلاح پارٹی پنجاب شمالی کا صدر نامزد کر دیا گیا پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر عتیق الرحمن نے مرکزی انتظامیہ کی منظوری سے بدر ظہورچشتی کی پارٹی سے دستبرداری کے بعدرانا ساجد علی رضا کو نامزد کیا اس سے پہلے رانا ساجد علی رضا سینئر نائب صدر پنجاب شمالی کے عہدہ پر فائز تھے مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا رانا ساجد علی رضا کو مرکزی انتطامیہ اور ضلعی عہدیداروں نے مبارک باد بھی دی رانا ساجد علی رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button