
اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) راوی پریس کلب (رجسٹرڈ )کے عہدیداران کا سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ میں شاندار استقبال ۔تفصیلات کے مطابق راوی پریس کلب(رجسٹرڈ)نول پلاٹ کے نومنتخب صدر میاں مزمل حسین جوئیہ اور چیئر مین مہر ممتاز حسین اٹھوال کا سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑہ آمد کے موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل ،سرپرست اعلیٰ ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر ملک اعجاز حسین بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری سٹی پریس کلب اوکاڑہ رانا عبداللہ سرور نے شاندار استقبال کیاسینئر عہدیداران کا کہنا تھا کہ میاں مزمل جوئیہ اورمہر ممتاز اٹھوال راوی کے علاقہ میں صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں بہتر کردار ادا کریںگے٭