تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : امسال طلبہ کے ریکارڈ داخلے کالج پر اعتماد کا مظہر ہے . پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ظفر علی ٹیپو

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ناممکن ہے،امسال طلبہ کے ریکارڈ داخلے کالج پر اعتماد کا مظہر ہے ،سیاسی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ،چند مفاد پرست شرارتی لوگ کالج کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں،میٹرک میں نو سو سے ہزار نمبرتک حاصل کرنے والے طلبا کالج کے سپر سیکشن میں داخلہ کے حق دار ہیں،اساتذہ کے بھر پور تعاون سے کلاسز کا تعلیمی ماحول آئیڈیل بنانے میں مدد ملی،کالج میں لگائے گئے ہزار سے زائد گلاب کے پودوں نے دلکشی میں اضافہ کر رکھا ہے،غریب و مستحق طلبہ کی داخلہ فیس مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن بنائی گئی ہے ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں عابد حسین مغل ،محمد مظہررشید چوہدری ،محمد شفیق بھٹی،احتشام جمیل شامی ،طارق مجید مغل شامل تھے اس موقع پر پروفیسر سلیم طاہر ،رانا نعمان بھی موجود تھے ظفر علی ٹیپو نے کہا کہ امسال فسٹ ایئر کے داخلوں میں اضافہ کالج پر طلبہ کے اعتماد کا مظہر ہے کالج میں سپر سیکشن بنانے کی بنیادی وجہ میٹرک میں نو سو سے زائد نمبر لینے والے طلبا کا کالج میں داخلہ ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!