تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ترقیاتی سکیمیں علاقائی ضرورت اور عوامی خواہشات کی مظہر ہونی چاہیں . بابر حیات تارڈ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڈ نے کہا ہے کہ ترقیاتی محکموں کی اولین ذمہ داری ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت پائیداری اور خوبصورتی کو فوقیت دیتے ہوئے انہیں مقررہ مدت میں مکمل کریں ترقیاتی سکیمیں علاقائی ضرورت اور عوامی خواہشات کی مظہر ہونی چاہیں انکی تعمیر میں کفایت شعاری مضبوطی اور بہترین کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر صائمہ احد سمیت تعمیراتی محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی سربراہان اور افسران نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے ضلع اوکاڑہ میں محکمہ بلڈنگ پبلک ہیلتھ شاہرات بجلی اور دیگر جاری منصوبوں اور ان پر کام کی رفتار سے متعلق بریفنگ دی کمشنر بابر حیات تارڈ نے ملگدہ چوک 36/4Lمیں گرلز کالج کی تعمیر جس پر 148ملین روپے خرچ ہونگے اور ملگدہ چوک میں ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے جو اقدامات حکومت اٹھا رہی ہے سرکاری ادارے انکی تکمیل میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں اجلاس میں 10/1Lتا دیپالپور روڈ براستہ 11/1L، 13/1L،27/2L،55/2L،اور 54/2Lسڑکوں کی منظوری دی جبکہ 7/1ALتا 11/1Alسڑک کی تعمیر کی مشروط منظوری دی گئی جس کے لیے ایس ای شاہرات ساہیوال اپنی رپورٹ پیش کریں گے *

یہ بھی پڑھیں  تھانہ داؤدخیل پولیس کی کارروائی 5000بوتل شراب برامد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker