شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ :علاقائی صحافیو ں نے آزادی صحافت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن ہمیشہ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے. عابد حسین مغل

اوکاڑہ :علاقائی صحافیو ں نے آزادی صحافت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن ہمیشہ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے. عابد حسین مغل

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے کہاہے کہ علاقائی صحافیو ں نے آزادی صحافت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن ہمیشہ ان کو نظر انداز کیا گیا ہے،آج حکومت اور ہمارے اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے علاقائی صحا فیو ں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، ماضی میں کسی بھی حکومت اور صحافتی تنظیم نے کبھی علاقائی صحافیو ں کے حقوق کی بات نہیں کی ، حکومت پنجاب نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے منظور کئے مطالبات پر فوری عمل نہ کیا تو دوبارہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نا دینے پر مجبور ہو جائیں گے،علاقائی صحا فیو ں کے مسائل کے حل کے بغیر کسی صورت خاموش نہیں ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ عابد حسین مغل نے کہاکہ علاقائی صحافیو ں کے ساتھ ہو نے والی زیادتی پر پنجاب حکومت کوئی توجہ نہیں دیتی نہ ہی زیادتی کر نے والوں کے خلاف کو ئی کاروائی کی جاتی ہے حکومت پنجاب بھر کے علاقائی صحافیوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے دھر نے کے دوران منظور کئیے گے مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے،ہم علاقائی صحافیو ں کے مسائل کے حل کے لیے کو شش جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے کراچی سے حیدر آباد موٹروے کا افتتاح کر دیا