تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : علاقائی صحافی ایک بار پھر سڑکو ں پر آنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں . عابد حسین مغل

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے کہا ہے کہ آر یو جے لاہورپنجاب اسمبلی ،کراچی سندھ اسمبلی اور اسلام آباد قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے دے گی ،دھرنے کا اعلان یکم مارچ کو مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی کریں گے،پنجاب کے ہر شہر میں احتجاج ہو گا ، لاہور دھرنے میں پنجاب کے تمام شہر وں سے ہزاروں علاقائی صحافی شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس کے بعد پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کیا ۔عابد حسین مغل نے کہا کہ گزشتہ سال دھرنے کے دوران ہو نے والے مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی نے منظور ہونے والے کسی مطالبے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقائی صحافی ایک بار پھر سڑکو ں پر آنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ علاقائی صحافی حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے بے شمار مسائل کا شکار ہیں ریجنل یونین آف جرنلسٹس اپنے پانچ نکاتی ایجنڈے پر ایک بار پھر میدان میں آئے گی ،اس بار ہم پنجاب بھر کے تمام اضلاع ،ڈویژن اور پھر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔عابد حسین مغل نے کہا کہ اس بار پنجاب اسمبلی کے ساتھ ساتھ کراچی میں سندھ اسمبلی اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا دھرنے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان مرکزی صدر ریجنل یونین آف جر نلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی یکم مارچ کو کریں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker