تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریجنل یونین آف جر نلسٹس اور ادبی تنظیم روش انٹر نیشنل نے ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم کو اعزازی شیلڈ دی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) یوم عاشورہ کے موقع پر بہتر ین انتظامات پر ریجنل یونین آف جر نلسٹس اور ادبی تنظیم روش انٹر نیشنل نے ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم کو اعزازی شیلڈدی ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں یوم عاشورہ کے مو قع سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو بہتر ین طریقہ سے سر انجام دینے پر ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب اور ادبی تنظیم روش انٹر نیشنل ضلع اوکاڑہ کی طرف سے ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم کو سے اعزازی شیلڈسے نوازا گیا تقریب میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ضلع اوکاڑہ کے صدر رائے علی اکبر کھرل ، روش انٹر نیشنل ضلع اوکاڑہ کے صدر احتشام جمیل شامی ، ایمکا اوکاڑہ کے صدر شیخ شہباز شاہین ، جنرل سیکرٹری کامران سکندر ، اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ ) اوکاڑہ کے سینئر نائب صدرمحمد مظہر رشید چوہدری ، جنرل سیکرٹری محمد شفیق بھٹی ،سفیان نصیر چوہدری ،امتیاز بٹ ودیگر عہدیداران وممبران شامل تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button