تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے انتخابات ،رائے خالد سرور کھرل صدر ،حاجی رمضان خاں چیئرمین اور سجاد حسین چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے)ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے انتخابات ،رائے خالد سرور کھرل صدر ،حاجی رمضان خاں چیئرمین اور سجاد حسین چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے انتخابات سال 2021ءکے سلسلہ میں ضلع بھر کے پریس کلبز کا اجلاس پپلی پہاڑ ریسٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔7رکنی الیکشن کمیٹی کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ سال 2021ءکے عہدیداران سرپرست اعلیٰ رائے امداد علی تبسم کھرل(ستگھرہ)،سرپرست ظہور احمد شاہین (رینالہ خورد)،وائس چیئرمین حاجی رمضان خاں(حویلی لکھا )،سینئر وائس چیئرمین فاروق احمد سلفی (دیپالپور)،وائس چیئرمین محمد رفیع شاہین (حجرہ شاہ مقیم)،وائس چیئر مین مہر اللہ یار(چوچک)،صدر رائے خالد سرور کھرل(نول پلاٹ )،سینئر نائب صدر عدنان شاہد(اوکاڑہ کینٹ)،نائب صدر سید تنویر شاہ(بصیر پور)،نائب صدر کاشف مغل (صدر گوگیرہ )،نائب صدر دلمیرحسین قادری (ملگدہ چوک)،نائب صدر ڈاکٹر ندیم اسلم (اوکاڑہ ) ،جنرل سیکرٹری سجاد حسین چوہد ری(حجرہ شاہ مقیم )،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عظیم الرحمن کمبوہ (راجووال)،جوائنٹ سیکرٹری غلام یاسین کھوکھر(شیرگڑھ)،جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد نواز(اختر آباد)،سیکرٹری اطلاعات سید علی نقی(منڈی احمد آباد )اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اقبال(ہیڈ سلیمانکی)منتخب ہوئے ۔منتخب عہدیداران کا الیکشن کمیٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ٭

یہ بھی پڑھیں  کپتان ایک بارپھر پارٹی کے چیئرمین جبکہ جہانگیرترین سیکرٹری جنرل منتخب

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. An intriguing discussion is definitely worth comment.
    I do believe that you ought to publish more about
    this subject, it might not be a taboo subject but typically
    people don’t talk about such issues. To the next!
    Best wishes!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker