تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کرپشن کے خاتمے کے لئے متعلقہ ادارے اپنے دائرہ اختیار میں بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔ ندیم سرور

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ندیم سرورنے کہا کہ معاملات کی دیانتداری سے انکوائری اور میرٹ پر کئے گئے فیصلوں سے نہ صرف ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ سائلین کی بھی داد رسی ہو گی کرپشن کے خاتمے کے لئے متعلقہ ادارے اپنے دائرہ اختیار میں بھر پور اقدامات کر رہیں کرپشن سے پاک معاشروں میں اداروں کی کار کردگی نہ صرف بہت بہتر ہوتی ہے بلکہ لوگوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ اینٹی کرپشن انسداد رشوت کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ایمانداری اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو جھوٹی درخواستوں سے بچانے کے لئے بھی موثر لائحہ عمل اختیار کئے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ڈویژن سمیت اوکاڑہ کے سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں محکمہ مال ،آبپاشی ،پولیس ،بلدیاتی اداروں ،پبلک ہیلتھ اور محکمہ صحت سے متعلقہ درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور اہلکار میرٹ اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے لوگوں کی سہو لت کو مدنظر رکھیں انہوں نے مختلف درخواستوں پر فوری انکوائری کا بھی حکم دیا اور متعلقہ محکموں سے بھی رپورٹ طلب کئے جانے کے بھی احکامات جاری کئے اس موقع پر سرکل افسر اینٹی کرپشن عبدالغفار خان نے دفتر میں زیر التوا درخواستوں اور مکمل کی گئی انکوائری رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker