تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :دین اسلام میں فتنہ اور فساد کی کوئی گنجائش نہیں . علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)عالمی مذہبی سکالرعلامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ دین اسلام میں فتنہ اور فساد کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی دین کی غلط تشریح و تعبیر کی گنجائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ کچہری بازار کے ناظم اعلیٰ، ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی الحاج صوفی محمد لطیف نقشبندی ؒ کے ختم چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر جماعت اہلسنت پاکستان (سواد اعظم)کے مرکزی سربراہ صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی ، ترجمان پیر قاری محمد خالد زاہد اشرفی ،حاجی محمد ظفر لطیف نقشبندی، تنظیم آئمہ مساجد کے صدر مولانا محمد اکرم چشتی،جنرل سیکرٹری قاری خلیل الرحمن اشرفی،حافظ محمد ندیم نقشبندی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اورغلامان مصطفی ﷺ نے شرکت کی۔علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ مسلمان جب تک قرآن و سنت کا پابند نہیں ہو گاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتااور رسول پاک ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کا کوئی تصورنہیں ۔رسول کریم ﷺ وہ ہستی ہیں جن کی بارگاہ کے آداب خود اللہ تعالیٰ نے تعلیم فرمائے ہیں اور انسان کی تمام خطائیں لغزشیں توبہ سے معاف ہو سکتی ہیں لیکن رسول اللہﷺ کی بے ادبی و گستاخی کسی صورت معا ف نہیں ہو سکتی۔دہشت گردی بھی اس لئے ہے کہ شرعی مجرم کیفر کردار تک نہیں پہنچائے جا رہے اگر گستاخان رسول ﷺ کے ساتھ رعایت برتی جاتی رہی تو امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔موجودہ حکمرانوں نے ملت اسلامیہ کو مایوس کیا ہے اور اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں انھیں دین کے معاملہ میں غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے*

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے5نکاتی ہیلتھ پالیسی پیش کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker