تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع بھر میں پیشنٹ ریفرل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع بھر میں پیشنٹ ریفرل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر پیشنٹ ریفرل سروس کا باقاعدہ آغاز یکم فروری سے کر دیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب ریسکیو1122آفس میں ہوئی۔ چیف ایگزیٹو آفیسر (ہیلتھ) جاوید احمد گورایا ، انچارج ریسکیو1122 کے علاوہ ہسپتال کےDMS اور DHQ سٹی کے ڈاکٹرز نے پیشنٹ ریفرل سروس کی تقریب میں شرکت کی۔ پیشنٹ ریفرل سروس میں محکمہ صحت کی 17ایمبولینسز کو ریسکیو1122 اوکاڑہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ریسکیو1122 نے باقاعدہ طور پر اوکاڑہ کی عوام کو پیشنٹ ریفرل سروس کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ اس سروس کے تحت ڈاکٹر کی طرف سے ریفر کیے گئے مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں ایڈاونس میڈیکل کئیر کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کی زیرِ نگرانی مریضوں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا رہاہے*

یہ بھی پڑھیں  صدر زرداری کی ممنون حسین کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker