تازہ ترینعلاقائی

معاشرہ میں قانون کانفاذ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، ڈی پی او

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) معاشرہ میں قانون کانفاذ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، ڈی پی او۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے کہاکہ اوکاڑہ پولیس سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے داخلی معاملات میں فریق تھی نہ آئند ہ ہوگی جو کوئی قانون شکنی کرے گا اُ س کے خلاف قانون خودراستہ بنائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ۔ ڈی پی او محمدفیصل رانا نے کہا کہ مخصوص مفاداتی ایجنڈا رکھنے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کے بعد اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پولیس کو کسی نے کسی سطح پر اپنا حریف ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں حا لانکہ پولیس کسی کی حریف ہے اور نہ ہی حلیف ۔واضح اور دو ٹوک بات یہ ہے کہ پولیس ہر قانون شکن کی حریف ہے اور ہر قانون پسند کی حلیف ۔انہوں نے کہاکہ قانون شکنی پر جب قانون اپنا راستہ بناتا ہے تو شکنجے میں آنے والے افراد کاگمراہ کن پراپیگنڈہ اورواویلاغیر معمولی نہیں بلکہ روائتی ہوتا ہے جو کئی بار سماجی حلقوں کو سننے کو ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں میرے عرصہ تعیناتی کے دوران سول سوسائٹی اور مختلف غیر سرکاری اداروں کی تنظیموں کی طرف سے مجھے ضلع میں قانون کی بلادستی کے لیے بھر پور تعاون ملاجس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں تاہم قانو ن شکنی چاہے کسی جانب سے بھی ہو پہلے برداشت تھی نہ آئند ہ کی جائے گی معاشرے میں صرف قانون بالادست ہے قانون کے سوا کسی کی بالا دستی قبول کرنا قانون کا قتل اور معاشرے کو انتشار کے سپرد کرنے کے مترادف ہے *

یہ بھی پڑھیں  احتجاجی شرکاء کا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker