تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریسکیو1122 عوام کو بہتر سے بہترین سروسز کی فراہمی میں کوشاں ہے . ظفر اقبال

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مزید کہا ہے کہ ریسکیو1122 عوام کو بہتر سے بہترین سروسز کی فراہمی میں کوشاں ہے حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ریسکیو1122 نے نجی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا تھا جس کے تحت نجی ایمبولینسز میں ڈرائیور کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، زندگی بچانے والی ضروری ادویات اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ جن ایمبولینسز کو سرٹیفکیٹ جاری ہوئے ہیں ان کے ڈرائیورز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ریسکیو1122 نے نہ صرف ابتدائی طبی امداد بلکہ ایمر جنسی آلات مثلاََآکسیجن سلنڈرسیکشن میشین، آگ بجھانے کا آلہ اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو اس استعمال کرنے کی تربیت بھی دی ہے۔ریسکیو1122اوکاڑہ نے ایمبولینسز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اب تک 8 ایمبولینسز کو رجسٹرڈ کر کے سرٹیفیکٹ جاری کر دیے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں نجی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!