شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : ریسکیو1122نے ضلع بھر میں محرم الحرام پر883 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی . ظفر اقبال
sdr

اوکاڑہ : ریسکیو1122نے ضلع بھر میں محرم الحرام پر883 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی . ظفر اقبال

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع بھر میں محرم الحرام پر883 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ یومِ عاشورپر 841 عزاداروں کوابتدائی طبی امداد فراہم کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ نے یومِ عاشور پر ضلع بھر میں ہونے والے 16 جلوسوں اور مجالس میں پروٹوکول کور کرتے ہوئے 836 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم جبکہ 5 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ نے محرم الحرام کے جامع پلان ترتیب دیا تھا جس کے تحت 84 ریسکیورزاور 80 رضاکاروں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں جبکہ 92 ریسکیورز کو بیک اپ کے طور پر رکھا گیا تھا۔ ریسکیو1122 کی جانب سے جلوس کے راستوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے اور جلوس کے ساتھ ساتھ ریسکیو پوسٹ کے ساتھ میڈیکل کور دیا گیا۔ تحصیل رینالہ خوردمیں یومِ عاشورکے موقع پر 254 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 2 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تحصیل دیپالپور میں یومِ عاشورکے موقع پر 185 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 3 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ ضلع کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ ایوانِ حُسین سے برآمد ہوا جس میں 449 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی*

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ:سانحہ عباس ٹاؤن رپورٹ کی غیرتسلی بخش قرار