تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : عیدالاضحی پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے 292 ایمرجنسیز میں 333 افراد کو ریسکیو کیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) عیدالاضحی پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے 292 ایمرجنسیز میں 333 افراد کو ریسکیو کیا۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 140 ہے۔ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے عید الاضحی پر 292ایمرجنسیزکو ڈیل کیا ۔ جن میں 140روڈٹریفک حادثات ، 2آگ لگنے کے واقع ، 3کرائم ، 115 میڈیکل اور 32 متفرق ایمرجنسی شامل ہیں۔ جن میں 333 افراد کو ریسکیوکیا گیا۔جن میں43 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 142 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔عید کے دنوں میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 69مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ اس کے علاوہ شہرکے مختلف مقامات پراور مساجد میں نمازِعید کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کیلئے پروٹوکول ڈیویٹاں بھی سرانجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں کل 140 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 185 افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرین میں149 افراد مر د اور 36 خواتین شامل تھیں۔ متاثرین میں سب سے ذیادہ 21 سے 30 سال کی عمر کے67 افراد جبکہ 31 سے 40 سال کی عمر کے 43 افراد شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیراحتیاطی اور حد رفتار سے تجاوز کرنا ہے۔ جن میں کل 113 موٹر سائیکل ، 22 کاریں، 3 ٹرک ، 2 بس ، 16 وین اور 47رکشہ شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد میں22 کو کمر میں چوٹ،54 افراد کو سر کی چوٹ اور 30 افراد کی ٹانگ کا فریکچر شامل ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button