تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریسکیو 1122 نے ماہ جنوری میں 1755 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے1858 افراد کو ریسکیو کیا

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ ہے ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ماہ جنوری میں 1755 ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے1858 افراد کو ریسکیو کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 42138کالز محصول ہوئی ہیں جس میں 1755 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 21136 غیر متعلقہ ، 15674مس کالز، 3391 معلوماتی ، 127 رانگ اور55 فیک کالز محصول ہوئی ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1755 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ۔ جس میں 521 روڈ ٹریفک حادثات،1030میڈیکل،20آگ لگنے کے واقعات ،44کرائم اور 140 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں669 افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ125 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 535 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 19 واقعات ہوئے جن میں 3کمرشل ایریا ، 13 رہایشی علاقے جبکہ4 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2.84Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔جنوری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 510 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف سکولز ، کالجزاور یونین کونسلز میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے کورسز کا انعقاد کیا جس میں اب تک3091 لوگوں کو ریسکیومحافظ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیاجبکہ 75 یونین کونسل میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کورسز کا انعقاد کر کے 70 کے قریب CERTsٹیموں کو ہر طرح کے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر صائمہ احدکی ہدایت پر ڈی سی آفس میں قائم کردہ ڈے کئیر سنٹرکے سٹاف کیلئے3 روزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کورس کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے لیکچرز دیے ۔ اس کورس میں ڈپٹی کمشنرصائمہ احد نے بھی شرکت کی اور ریسکیو1122 کا اتنی عمدہ ٹریننگ کورس کے انعقادکو سراہا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button