تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ریسکیو1122اوکاڑہ کی ماہ مارچ کی کارکردگی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 31221 کالز محصول ہوئی ہیں جس میں 1552 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 15082 غیر متعلقہ ، 13777 مس کالز، 427 معلوماتی ، 317 رونگ اور 66 فیک کالز محصول ہوئی ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1552 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ۔ جس میں 584 روڈ ٹریفک حادثات، 781 میڈیکل، 14 آگ لگنے کے واقعات ،53 کرائم اور 119 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 798 افراد متاثر ہوئے جن میں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ 152 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 642 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کے 14 واقعات ہوئے جن میں 6 کمرشل ایریا ، 3 رہایشی علاقے جبکہ 5 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 11.50 Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔ مارچ میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 506 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف سکولز ، کالجزاور یونین کونسلز میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے کورسز کا انعقاد کیا جس میں اب تک 814 لوگوں کو ریسکیومحافظ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا۔ پنجاب پولیس میں بھرتی کے عمل اور میلہ شیرگڑھ کے دوران ریسکیو1122 نے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبردآزما ہونے کیلئے پرٹوکول ڈیوٹیاں سرانجام دی گئیں۔ 23 مارچ کے موقع پرمارچ پاسٹ اور سلامی دے کر یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ شجر کاری مہم کے تحت ریسکیواسٹیشنز پر پودوں کے علاوہ نامیاتی خوراک کے پودے بھی لگائے گئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو محافظ کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ ریسکیومحافظ کے طور پر رجسٹرڈ ہوکر اپنے اور اپنے علاقہ کی لوگوں کی فلاح کیلئے ریسکیو1122 کا ساتھ دیں*

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے نوجوان موقع پر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker