تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : پولیس فورس کے ریٹائرڈ ملازمین ہمارے دلوں میں بستے ہیں . حسن اسد علوی

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ پولیس فورس کے ریٹائرڈ ملازمین ہمارے دلوں میں بستے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا خاص حصہ شہریوں کو امن وامان فراہم کرنے کے لیے وقف کر دیا میرے لیے خوشی کا باعث ہے آج میں آپ لوگوں کے درمیان ہوں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ملازمین کے ا عزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس موقع پرریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران میں یاد گاری شیلڈزدیں اور کہا کہ اگر آپ کوکوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن زونیر ااظفربھی موجود تھیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ کسان اور کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسانوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کاشتکاروں کے جائزحل کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرتی رہے گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے پانچ رکنی وفدسے کیا وفد کی قیادت میاں غلام مصطفے ٰ وٹو نے کی۔ڈی پی اوحسن اسد علوی نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے معاملات کو حل کروانے کے لیے انتظامیہ واپڈ اور کسانوں کے مابین بہتری کے لیے اپنا کلید ی رول ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کو ضلعی پولیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہے یا کسی سرکاری محکمہ سے کوئی شکایت ہے تو میں اور ڈپٹی کمشنر ہمہ وقت آ پ کے لیے حاضر ہیں کسانوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر 24گھنٹے کھلے ہیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ کسان بھی اس بات کا خیال رکھے کہ کسی بھی صورت قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے کسانو ں کے تمام جائز مسائل مل بیٹھ کر حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہیں پاکستان کسان اتحا دکے وفد نے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانو ن کی مکمل پاسداری کریں گے اس موقع پر اے ڈی سی عمر جاوید بھی موجو د تھے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker